ابنا: اسرائیلی رپورٹس کے مطابق سن 1948ء میں اپنے قیام کے بعد سے لیکر اب تک اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے 23085 اہلکار مختلف جنگوں اور آپریشنز میں ہلاک ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس سال 92 اہلکار مختلف لڑائیوں میں قتل ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 43 معذور ہونے والی فوجی موت کے منہ میں چلے گئے، بارہ پولیس اہلکار جبکہ 37 فوجی الگ ہلاک ہوئے۔ ادھر ایسے اسرائیلی فوجی جن کی جائے دفن نامعلوم ہے کی تعداد بھی 555 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع نے قتل ہونے والے اہلکاروں کے 10245 رشتہ داروں کی مدد کی ہے، 4964 بیوہ خواتین اور 2324 یتیموں کی بھی مدد کی گئی۔ یہ وہ یتیم ہیں جن کی عمریں 30 سال تک تھیں۔ اس طرح اسرائیلی فوجیوں کے جہنم واصل ہونے کی بنا پر وزارت دفاع سے مدد حاصل کرنے والے کل افراد کی تعداد 17533 ہوجاتی ہے۔
.....
/169